the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات 2024 میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

کانگریس
جھارکھنڈ مکتی مورچہ
بی جے پی
نئی دہلی : کانگریس کے نائب صدر راہل گاندھی جمعہ کو پارلیمنٹ اسٹریٹ میں واقع اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کی برانچ پہنچے اور عام لوگوں کے ساتھ قطار میں لگ گئے ۔ راہل گاندھی سے جب میڈیا نے سوال کیا تو انہوں نے کہا کہ وہ اپنے نوٹ بدلوانے کے لئے یہاں آئے ہیں۔ راہل کے ساتھ کانگریس کی لیڈر سشمتا بھی تھیں۔
راہل شام 4 بجے ایس بی آئی برانچ پہنچے۔ یہاں پہلے سے قطار میں کھڑے لوگوں کے درمیان راہل نے کہا کہ یہاں دیکھئے، کیا کوئی سوٹ بوٹ والا قطار میں کھڑا ہے؟ تمام عام آدمی یہاں ہیں، کوئی بھی پیسے والا نہیں ہے، قطار میں کھڑے راہل گاندھی نے کہا کہ ایسا کر کے وہ عام آدمی کے دکھ میں شریک ہو رہے ہیں، حکومت ان کے لیے ہونی چاہئے۔
دریں اثنا راہل گاندھی کے بینک پہنچنے کے بعد لوگ لائنیں توڑ کر ان کے ساتھ سیلفی لینے لگے۔ لوگوں کے درمیان



ایک بڑے لیڈر سے ملنے کی خوشی بھی صاف طور پر دکھائی دے رہی تھی ، لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ راہل کے بینک آنے سے کچھ تبدیلی تو نہیں آئی۔
راہل نے اس کے بعد میڈیا سے یہ بھی کہا کہ بھیا مجھے قطار میں کھڑا رہنے دیجئے ... بعد میں بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ غریب کو تکلیف ہو رہی ہے، میں یہاں 4 ہزار روپے تبدیل کروانے آیا ہوں، جب میں یہاں پہنچا تو لوگوں کو اندر کر دیا گیا۔ میں لائن میں کھڑا ہونا چاہتا ہوں، آپ کو یہ سمجھ میں نہیں آئے گا، نہ میڈیا کو سمجھ میں آئے گا، نہ وزیر اعظم کو سمجھ میں آئے گا۔
بینک میں ایک شخص نے کہا کہ اب راہل گاندھی آ گئے ہیں ، تو بینک والے یہ دکھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ سب ٹھیک ہے۔ وہیں دوسرے شخص نے کہا کہ راہل گاندھی کے آنے سے مشکلات مزید بڑھ گئی ۔ سیاستدانوں کو نہیں آنا چاہئے۔ ہمارا وقت خراب ہو رہا ہے۔

اس پوسٹ کے لئے 1 تبصرہ ہے
shaik akbar Says:
Asad bhai aap parliment main qustion baat P.M ku sunnaye Salman khan Modi ka favrate uski film God tusi Great hu dekhiye boliye ju Ghalti usne film ki wahi Ghalti modi ne bhi ki hai Salman ku shoor pasand nahi aya sab ki dua qubool kardiya aur modi ku hukumat samjh nahi GAye ki rakhsha, Shariyat main ghusa pakistan par attack madhya pradesh ka waqiya ab note 500&1000 isku kuch samjh nahi araha hai.................................................phir kal

Comment posted on November 11 2016
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
دنیا بھر سے میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.